31 جولائی، 2024، 3:08 PM

قم، مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

قم، مسجد جمکران پر سرخ پرچم لہرا دیا گیا

قم - اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد انتقامی سرخ پرچم مسجد جمکران کے فیروزی گنبد کے اوپر لہرا دیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی کے ہاتھوں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے ردعمل میں ایران کے شہر قم کی جمکران مسجد کے گنبد پر پرچم لہرا دیا گیا جس سے فضا سوگوار بن گئی۔

تہران میں صیہونی حکومت کے ایجنٹوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہید اسماعیل ھنیہ کے خون کا بدلہ لینے کی علامت کے طور پر مسجد جمکران کے گنبد پر یا لثارات الحسین کا سرخ پرچم لہرایا گیا۔

یاد رہے یہ پرچم سب سے پہلے شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد ان کے اور ان کے ساتھیوں کے خون کا بدلہ لینے کے لیے مسجد جمکران کے گنبد پر لہرایا گیا تھا۔

News ID 1925709

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha